20 اکتوبر 2014 - 05:55
ڈاکٹر حسن روحانی کا رہبر انقلاب کے نام خط

ڈاکٹر حسن روحانی نے رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں ایک خط ارسال کرکے ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اعلی مقاصد کے حوالے سے رہنمائی کئے جانے کی قدردانی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی خدمت میں ایک خط ارسال کرکے ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اعلی مقاصد کے حوالے سے رہنمائی کئے جانے کی قدردانی کی ہے۔ اس خط میں آیا ہے کہ اسلامی انقلاب کے ثقافتی فلسفے کی روشنی میں ثقافتی پائداری اور اس سلسلے میں دانشمندی کے ساتھ توانائیوں میں اضافہ کی کوشش نیز دھمکیوں کے مقابلے اور نقصانات کے ازالے کی کوششیں، سماج و معاشرے میں اعتدال و نشاط اور امید اور اسی طرح خوداعتمادی کی آئينہ دار ہیں۔ ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ تمام اداروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایران کے اسلامی انقلاب کے ثقافتی اہداف کے حصول کی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے اس حوالے سے تمام خامیاں دور اور ان کی تلافی کرنے کی کوشش کریں۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲